سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن) میلاد مصطفےٰ کمیٹی کا کل جمعہ 9 مئی کو یوم دعائے استحکام پاکستان اور
سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن) میلاد مصطفےٰ کمیٹی کا کل جمعہ 9 مئی کو یوم دعائے استحکام پاکستان اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا دن منانے کا اعلان، نماز جمعہ کے اجتماعات میں علمائے کرام ، آئمہ و خطباء، شہدائے وطن کےلئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کرائیں گے اور استحکام پاکستان کےلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی اس سلسلے میں میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے چیئرمین غیاث الدین قادری، صدر حاجی محمد یاسین سعیدی، جنرل سیکریٹری شکیل احمد صدیقی اور دیگر رہنماﺅں نے کہا کہ ہے کہ پاکستان قائم و دائم رہنے کےلئے معرض وجود میں آیا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے دنیا کی کوئی طاقت وطن عزیز پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن بھارت نے رات کے اندھیرے میں جارحیت کرکے اپنی موت کو للکارہ ہے۔ پوری قوم اور ملک کا بچہ بچہ دفاع وطن کےلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور افواج پاکستان سمیت پورے قوم کے حوصلے بلند ہیں اور پاکستانیوں کو اپنی پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں ، ہمت، بہادری اور جذبہ شوق شہادت پر فخر ہے اور پوری قوم دفاع وطن کےلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا دندان شکن جواب دیکر بھارت کے حوش ٹھکانے لگادیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر فوج کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی بوکھلاہٹ واضح ہوچکی ہے انہوں نے علمائے کرام، آئمہ و خطباءمساجد سے اپیل کی کہ جمعہ 9 مئی کو یوم دعائے استحکام پاکستان کے موقع پر خصوصی دعاﺅں کا اہتمام کیا جائے افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا جائے ۔