جھنگ خبر شامل کرتے ہیں جھنگ سے جہان سے ہمارے نمائندہ بیورو چیف جھنگ ڈاکٹر چوہدری محمد ادریس کی رپورٹ کے مطابق جھنگ میں ایک بار کریمنل گینگ حاجی اوڈ برادر وینس گروپ متحرک
جھنگ خبر شامل کرتے ہیں جھنگ سے جہان سے ہمارے نمائندہ بیورو چیف جھنگ ڈاکٹر چوہدری محمد ادریس کی رپورٹ کے مطابق جھنگ میں ایک بار کریمنل گینگ حاجی اوڈ برادر وینس گروپ متحرک
ڈی پی او جھنگ کیپٹن (R)بلال افتخار آر پی او فیصل آباد آئی جی پنجاب فوری نوٹس لیں، عوامی مطالبہ
جھنگ (بیورو رپوٹ )جھنگ میں ایک بار کریمنل گینگ حاجی اوڈ برادر وینس گروپ متحرک یہ گروپ اتنا فعال ہے بھاری رقوم دے کر ملزمان کو چھوڑوا لیتے ہیں
تفصیلات کے مطابق بوقت گیارہ بجے کنال ریسٹ ہاؤس کے قریب اس گروپ کے بیس کے قریب افراد تھڑا دے کر کھڑے تھے جن کا سرغنہ حاجی غفور اوڈ اور انکے ساتھ ساتھی اسد وینس معہ اسلحہ موجود تھے کہ پولیس نے ریڈ کیا اور حاجی غفور اوڈ اور اس کے کچھ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا
ذرائع کے مطابق یہ گروپ چوری، ڈکیتی ، اغوا ، فراڈ لوگوں کو بھاری رقوم دے کر مارنے میں مشہور ہے سب سے چھوٹا کام لوگوں کےخلاف کرپٹ پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر جھوٹی درخواست اور مقدمات بھی درج کروا دیتے ہیں
چند روز قبل اسد اوڈ اور حاجی غفور اوڈ نے کسی سے فراڈ کیا تھا اور لڑا تھا تو تھانہ کوتوالی میں انکے خلاف مقدمات درج تھے اسد وینس نے ڈرا دھمکا کے مدعی پارٹی پر دباؤ ڈالوا کے صلع کے لیے راضی کر لیا۔ اوڈ گروپ کی تمام افرادی قوت کی سپورٹ اسد وینس کرتا ہے جس نے اپنا گروپ اوڈ گروپ میں ضم کر دیا ہے
جھنگ شہر کا امن وامان بحال رکھنے کے لیے اور لوگوں کے مال و جان کی تحفظ کے لیے انکے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لانی چاہیے۔
ڈی پی او جھنگ کیپٹن (R)بلال افتخار آر پی او فیصل آباد آئی جی پنجاب فوری نوٹس لیں اور ملزمان کے خلاف کاروائی کریں