پاک بھارت کشیدگی: سول ڈیفنس افسر کی جانب سے ڈی سی آفس کے عملے کو ہنگامی تربیت
پاک بھارت کشیدگی: سول ڈیفنس افسر کی جانب سے ڈی سی آفس کے عملے کو ہنگامی تربیت
بہاولنگر ( ) موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سول ڈیفنس کے افسر نے ڈپٹی کمشنر آفس کے عملے کو خصوصی تربیت فراہم کی۔
ٹریننگ سیشن میں عملے کو ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردعمل، ریسکیو طریقہ کار، فسٹ ایڈ، آگ بجھانے کے آلات کے استعمال اور محفوظ انخلاء کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔ تربیت کا مقصد کسی بھی ہنگامی یا جنگی صورتحال میں ضلعی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
سول ڈیفنس افسر نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام اداروں کا چوکنا اور مستعد رہنا انتہائی ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر تیاری اور تربیت، عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔