پاک بھارت کشیدگی: ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا ہنگامی دورہ
پاک بھارت کشیدگی: ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا ہنگامی دورہ
بہاولنگر () موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں سے براہ راست بات چیت کر کے علاج معالجے کی صورتحال معلوم کی۔ انہوں نے ہسپتال میں موجود گنجائش، ادویات کی دستیابی، اور عملے کی حاضری سمیت دیگر اہم امور کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر شوکت علی وٹو اور سی ای او ہیلتھ نے ڈی سی کو ہسپتال کے موجودہ انتظامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری یقینی بنائی جائے اور عوام کو فوری طبی امداد کی فراہمی میں کوئی کمی نہ آنے دی جائے۔