November 16, 2026

پاک بھارت کشیدگی ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اہم اجلاس، تمام محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

20250506_182047

پاک بھارت کشیدگی ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اہم اجلاس، تمام محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

بہاولنگر () موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے سربراہان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، محکمہ صحت، پولیس، بلدیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ صورتحال میں الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاری مکمل رکھیں۔ سول ڈیفنس اور ریسکیو محکموں کو خصوصی طور پر ہائی الرٹ رہنے اور ضروری آلات و وسائل کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔

ڈی سی ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدام کرے گی۔ تمام ادارے آپس میں رابطے میں رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری ردعمل کو یقینی بنائیں۔