میلسی (بیو رو چیف ) ضلع وہاڑی کے عوام کیلئے خوشخبری،ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 20 روہے فی کلوگرام کمی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو معاشی ریلیف دے دیا اور نئی قیمتوں پر عملدرآمد کے احکامات بھی کردئیے ہیں۔چکن کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ خصوصی اجلاس میں کیا گیا جس میں مرغی کی طلب،رسد اور دیگر معاملات کے جائزہ لینے کے بعد مشاورت سے کیاگیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار، ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی، ڈی او انڈسٹریز عابدہ حنیف وٹو اور پولٹری ایسو سی ایشن کے عہدیداران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ کسی چکن شاپ یا فارمر کو ڈیمانڈ اور اینڈ سپلائی کی آڑ میں قیمتوں کی من مانی کرنے کی اجازت نہیں ہے جو بھی دکاندار مقررہ نرخ سے زائد چکن فروخت کرے گا اس کو بھاری جرمانہ اور پابند سلال کردیا جائے گا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]