152

میلسی (بیو رو چیف ) معمولی رقم کے لین دین پر زمیندار خاندان کے اوباش نوجوانوں نے غریب کریانہ مرچنٹ پر تشدد کر کے 150000 روپے بھی چھین لیے اور مار مار کر ٹانگ بھی توڑ دی

میلسی (بیو رو چیف ) معمولی رقم کے لین دین پر زمیندار خاندان کے اوباش نوجوانوں نے غریب کریانہ مرچنٹ پر تشدد کر کے 150000 روپے بھی چھین لیے اور مار مار کر ٹانگ بھی توڑ دی تفصیلات کے مطابق کھچی فیملی سے تعلق رکھنے والے نعمان خان عرف نومی نے جیون کھچی کے کریانہ دکاندار اللہ ڈتہ لنگرا سے ادھار پر اشیاء لی ہوئی تھیں اللہ دتہ لنگرا نے نومی کھچی سے اپنی رقم کا تقاضا کیا تو وہ مشتعل ہو گیا اور دکاندار کو غلط نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے پیسے دینے سے انکاری ہو گیا۔ اللہ دتہ لنگرا اپنی دکان کا سامان خرید کر واپس جا رہا تھا کہ ڈھمکی نہر پل کے نزدیک نعمان خان عرف نومی خان مسلح پستول نے شیراز خان کھچی، عدنان کھچی اور فرحان کھچی مسلح سوٹے و آہنی سریا راڈ کے ہمراہ اللہ ڈتہ لنگرا کا راستہ روکا اور اسے بری طرح سے مارنا پیٹنا شروع کر دیا نومی خان نے پستول کے دستے سے جبکہ دیگر مذکورہ بالا اوباشوں نے سوٹوں اور آہنی راڈ سے بے تحاشا مارتے ہوئے کریانہ مرچنٹ اللہ ڈتہ لنگرا کی ٹانگ توڑ دی اور اس دوران اس سے 150000 روپے بھی چھین کر فرار ہوگئے۔اہل علاقہ نے اللہ دتہ لنگرا کو ہسپتال پہنچایا اور زمیندار خاندان کے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں