*حکومت پنجاب نے “پنجاب فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن رولز 2024” کے تحت ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔*
*حکومت پنجاب نے “پنجاب فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن رولز 2024” کے تحت ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔*
اس قانون کے رول نمبر 14 کے مطابق، ہر نجی/پرائیویٹ سکول کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہر جماعت میں کم از کم 10 فیصد سیٹیں کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کے لیے مخصوص کرے۔
یہ بچے سکول میں بغیر کسی فیس کے تعلیم حاصل کریں گے۔ یعنی ان سے داخلہ فیس، ماہانہ ٹیوشن فیس، سیکیورٹی فیس یا کسی بھی قسم کی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔ یہ اقدام ان خاندانوں کے لیے بہت بڑی سہولت ہے جو مالی مسائل کی وجہ سے اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیج سکتے۔
اگر کوئی نجی سکول ان بچوں کو داخلہ دینے سے انکار کرتا ہے، یا انہیں درمیان میں سکول چھوڑنے پر مجبور کرتا ہے، تو ایسے سکول پر لازم ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو بینکرز چیک کی شکل میں جرمانہ ادا کرے۔ یہ جرمانہ اس رقم کے برابر ہوگا جو وہ عام طلباء سے لیتے ہیں، اور یہ رقم ان بچوں کی تعلیم کے لیے استعمال کی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ایسے پسماندہ بچوں کو دوسرے قریبی یا مناسب نجی سکولوں میں داخل کروا دیا جائے۔ اگر کسی وجہ سے بچے کو ایسے سکول میں داخل کیا جاتا ہے جہاں دس فیصد کوٹا مکمل ہو چکا ہو یا وہ سکول بچے کے علاقے سے باہر ہو، تو اس صورت میں حکومت اس سکول کو بچے کی تعلیم کے اخراجات ادا کرے گی۔