November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تعلیمی حلقوں کا ایک معتبر نام، تجربہ کار استاد اور بہترین

IMG-20250506-WA0483

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تعلیمی حلقوں کا ایک معتبر نام، تجربہ کار استاد اور بہترین منتظم شیخ حافظ محمد عبدالروف بطور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چن تعینات ، عوامی ، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز چن میں ممتاز ماہر تعلیم شیخ حافظ محمد عبدالروف کو ریگولر ہیڈ ماسٹر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ شیخ حافظ محمد عبدالروف ایک تجربہ کار ،مخلص ،دیانت دار ،ملنسار پروقار ،بردبار ،خوش اخلاق اور نظم و ضبط کے پابند اساتذہ کرام میں سے ہیں ۔ آپ نے گورنمنٹ ھائی سکول نورپورتھل میں ہیڈ ماسٹر کی حیثیت سے طویل عرصے تک اپنی خدمات انتہائی ذمہ داری، سمجھداری اور قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ سرانجام دیں۔ آپ اس ادارے کی تعلیمی بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہے، نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے حامی اور تخلیقی سوچ کے علمبردار ہیں۔ شیخ حافظ محمد عبدالروف نے گورنمنٹ ہائی سکول نورپورتھل میں خوشگوار تعلیمی ماحول قائم کیا، نظم و ضبط کو فروغ دیا ،اساتذہ کرام کی تربیت اور تعلیمی فعالیت پر خصوصی توجہ دی اور نونہالان وطن کی فلاح و بہبود سمیت ادارے کی مثالی خوبصورتی کے لیے قابل تقلید کردار ادا کیا ۔ دریں اثناء شیخ حافظ محمد عبدالروف کا کہنا ہے کہ میرا ضمیر مطمئن ہے کہ میں نے صرف نوکری نہیں کی بلکہ خدمت کی ہے اورگورنمنٹ بوائز ہائی سکول نورپورتھل کو ایک بہترین ادارہ بنایا ہے۔ میں تمام سٹاف کا اور اہلیانِ نورپورتھل کا شکر گزار ہوں کہ سکول کی بہتری کے لیے انہوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا ۔