محکمہ داخلہ پنجاب کا جعلی کاغذات پر غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے والوں کیخلاف
محکمہ داخلہ پنجاب کا جعلی کاغذات پر غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے والوں کیخلاف ایکشن۔ لاہور، فیصل آباد، چکوال اور اٹک میں جعلی اسلحہ ڈیلرز کی دکانیں سیل، لائسنس معطل، مقدمات درج۔ لائیسنس معطل اور دکانیں سیل ہونے والے غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز میں الاسلام آرمز اینڈ ایمونیشن پیکو روڈ لاہور، حاجی زرولی خان اسلحہ ڈیلر بھاٹی گیٹ لاہور، میاں خالد اینڈ کمپنی کچہری بازار فیصل آباد، چکوال آرمری کمرشل مارکیٹ تلہ گنگ روڈ چکوال، سرحد آرمز مرحبا پلازہ اٹک، جواد اینڈ کمپنی کچہری بازار فیصل آباد شامل۔ محکمہ داخلہ صوبہ بھر میں اسلحہ ڈیلرز کے لائسنسز کی دوبارہ تصدیق کر رہا ہے اور اب تک 386 اسلحہ ڈیلرز کو تصدیق کے بعد کمپیوٹرائزڈ آرمز بزنس لائسنس جاری کیے۔ جعلی لائسنس پر اسلحے کی فروخت سنگین جرم، ملوث افراد قانون کے شکنجے میں آئیں گے: سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل