خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرنے کہا ہے کہ متوقع مون سون بارشوں سے قبل نالہ شوالہ اور ملحقہ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرنے کہا ہے کہ متوقع مون سون بارشوں سے قبل نالہ شوالہ اور ملحقہ چھوٹے بڑے برساتی نالوں سمیت سیوریج لائنوں کی صفائی، مرمت و بحالی اور تعمیراتی کاموں کی رفتار میں تیزی لائی جائے، بارشوں سے قبل نالہ کی تعمیر مکمل ہونا ضروری ہے، شہری املاک کے تحفظ کے لئے شوالہ نالہ کی صفائی کی سکیم کا جلد سے جلد مکمل ہونا عوامی مفاد میں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے کمیٹی روم ڈی سی آفس جوہرآباد میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالستار خان‘ اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاء اللہ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر‘ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خوشاب سندس ریبل‘ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جوہرآباد حرا جاوید سمیت متعلقہ افسران موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح سیلابی صورتحال سے بچنے کے لیے جلد سے جلد نالہ کی تعمیر مکمل کی جائے اس سے قبل ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کاجائز ہ لیا گیا۔