سکھر( بیورو چیف دعسآن لائن نیوز سیدضیاءءالرحمٰن ) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے پالیسی احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی سکھر
سکھر( بیورو چیف دعسآن لائن نیوز سیدضیاءءالرحمٰن )
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے پالیسی احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی طرف سے سب انسپیکٹر عبدالرحمان کاکیپوٹو، ہیڈ کانسٹیبل ضمیر قاضی، پولیس کانسٹیبل حضور بخش ملک ضلع سکھر پر کرپشن ،غیر قانونی سرگرمیوں،اِختیارات کا ناجائز استعمال و تجاوز سمیت دیگر سنگین نوعیت کے الزامات پر شوکاز نوٹس جاری کیے ۔ الزامات پر سکھر رینج میں اچھی شہرت کے حامل سینئر آفیسر سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے میرٹ کی بنیاد پر محکمہء جاتی انکوائری کے احکامات جاری کئے ۔
ڈی آئی جی سکھر نے انکوائری آفسر کی محکمہ جاتی انکوائری رپورٹ میں دی گئی سفارشات کا بذاتِ خود بغور جائزہ لیتے ہوئے دوران اردلی روم سب انسپیکٹر عبدالرحمان کاکیپوٹو پر محکمہ جاتی انکوائری میں تمام الزامات درست ثابت ہونے پر میجر پنشمنٹ دیتے ہوئے ایک سال کی سروس ختم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
ہیڈ کانسٹیبل ضمیر قاضی پر محکمہ جاتی انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر میجر پنشمنٹ دیتے ہوئے ایک سال کی سروس ختم کرتے ہوئے تعلقہ پنوعاقل میں دوبارہ پوسٹنگ کی پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کیے۔
پولیس کانسٹیبل حضور بخش ملک کو تنبیہ کرتے ہوئے ائندہ محتاط رہنے کے احکامات جاری کیے۔
برطرف پولیس کانسٹیبل منصور پتافی کی نوکری سے برطرفی پر دوبارہ نوکری پر بحالی کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے نوکری پر بحال کرنے کے احکامات جاری کیے
05۔ *برطرف پولیس کانسٹیبل جاوید احمد کلهوڑو کی نوکری سے برطرفی پر دوبارہ بحالی کی اپیل کو مسترد کرنے کے احکامات جاری کیے
علاوہ ازیں ایک انسپیکٹر اور چار اسسٹنٹ سب انسپیکٹرز کے ٹرانسفر کی درخواستوں پر ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کیے
ڈی آئی جی سکھر نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت ولاپرواہی،مجرمانہ سرگرمیاں،
قانونی اختیارات سے تجاوز،سماجی
برائیوں میں ملوث افسران و اہلکار کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہ ہوں گے اور ان کے خلاف سخت ترین محکمہ جاتی و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔