November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاؤالدین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد

IMG-20250506-WA0452

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاؤالدین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب کی زیر قیادت پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد، ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز سمیت ضلعی انتظامیہ و دیگر محکموں کے افسران، انجمن تاجران، بار ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن کے نمائندوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، طالبعلموں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی کے شرکا نے پاکستانی پرچم اور پاک افواج کے حق میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاؤالدین نے کہا کہ پاک افواج پوری قوم کی شان ہے، مسلح افواج ہماری معاشرتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے کہا کہ ہر محاذ پر بھارتی پراپگنڈے اور جنگی جنون کا جواب دیا جائے گا، پوری پاکستانی قوم دنیا کو بھارتی جارحیت کے خلاف پیغام دینے کے لیے متحد ہے، مودی کے مذموم مقاصد کبھی پورے نہیں ہونگے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب نے کہا کہ بھارتی جنگی عزائم کے خلاف پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے، تمام مکاتب فکر کے افراد بھارت کے خلاف ریلی میں نمائندگی کر رہے ہیں، ریلی کے اختتام پر پاک افواج کے حق میں اور بھارت کے خلاف شدہد نعرے بازی بھی کی گئی۔