November 16, 2026

آئینہ وقت اداریہ / خاص رپورٹ تحریر: محمد حنیف شاہد ارائیں ادارتی صفحہ – ہفتہ وار کالم

20250504_143404

آئینہ وقت

اداریہ / خاص رپورٹ
تحریر: محمد حنیف شاہد ارائیں
ادارتی صفحہ – ہفتہ وار کالم

ساہیوال: ترقی کی آڑ میں تباہی — شریف کالونی پر پارک منصوبہ، ہزاروں غریب بے گھر

33 ایکڑ پر پارک، 10 ہزار افراد بے گھر، شریف کالونی مکین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور

“پارک نہیں، قبرستان بن رہا ہے” — کچی آبادی کے مکینوں کی دہائی

ساہیوال شہر میں ایک خوبصورت پارک بنانے کے منصوبے نے غریب عوام کے سروں سے چھت چھین لی ہے۔ لوئر دوباری آب نہر کے دونوں اطراف 33 ایکڑ رقبے پر مشتمل پارک کی تعمیر کے لیے ساہیوال کی قدیمی کچی آبادی “شریف کالونی” کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس ترقیاتی منصوبے نے غریبوں کے لیے زندگی کو ایک اذیت ناک منظر بنا دیا ہے۔

یہ پارک بظاہر شہری خوبصورتی کے لیے بنایا جا رہا ہے، مگر اس کے نیچے سے انسانیت کا جنازہ گزر رہا ہے۔ وہ گلیاں جہاں کبھی بچے کھیلتے تھے، آج ملبے کے ڈھیر ہیں۔ وہ چھتیں جہاں چراغ جلتے تھے، آج وہاں آسمان تکنے والی آنکھیں ہیں۔

“ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم غریب ہیں؟”

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، نہ ہی متبادل رہائش فراہم کی گئی۔ دن دہاڑے گھروں کو مسمار کر کے، حکومت نے غریبوں کو کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا ہے۔
ایک بزرگ مکین نے روتے ہوئے کہا:
“ہم نے یہاں عمر گزاری ہے، کیا ایک پارک کے لیے ہمیں مٹا دینا ضروری ہے؟”

“یہ ترقی نہیں، بربادی ہے”

تعمیر و ترقی یقیناً ضروری ہے، لیکن ایسی نہیں جو انسانوں کی قیمت پر ہو۔ اگر حکومت واقعی شہری فلاح چاہتی ہے، تو پہلے ان ہزاروں افراد کے لیے متبادل مکان فراہم کرے۔ یہ غریب بھی اسی مٹی کے بیٹے ہیں جن کے نام پر ترقی کے نعرے لگتے ہیں۔

عوام کی اپیل: وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیں

شریف کالونی کے مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں اور یہ ظلم بند کروائیں۔
اگر واقعی وہ “سب دی ماں” ہیں، تو آج وہ ماں بن کر ان ہزاروں غریب بچوں، ماؤں اور بزرگوں کا تحفظ کریں جن کے سروں سے چھت چھین لی گئی ہے۔

“ہمیں پارک نہیں، چھت چاہیے” — شریف کالونی کی بے بس عوام