November 16, 2026

*ڈپٹی کمشنر خضدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کا HSSC امتحانی مراکز کا دورہ*

IMG-20250506-WA0078

*ڈپٹی کمشنر خضدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کا HSSC امتحانی مراکز کا دورہ*

*5 مئی 2025*

*تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ ہمراہ ڈپٹی ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن افضل زہری کے آج 5 مئی کو انٹرمیڈیٹ (HSSC) گورنمنٹ ڈگری کالج امتحان سنٹر 1 اور سنٹر 2 کا اچانک دورہ کیا۔*
*معائنے کے دوران کچھ امیدواروں کے پاس موبائل فون پائے گئے، جس پر ان کے پرچے ضبط کر لیے گئے۔*

*اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ امتحانات میں نقل ایک خطرناک رجحان ہے جو طالبعلم کے کردار اور تعلیمی مستقبل کو نقصان پہنچاتا ہے۔ نقل وقتی سہولت ضرور دیتی ہے، مگر یہ طالبعلم کی اصل صلاحیت، خوداعتمادی اور محنت کے جذبے کو ختم کر دیتی ہے۔*

*انہوں نے سیکیورٹی انتظامات اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا، اور امتحانی عملے کو ہدایت دی کہ شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔*

*”نقل کی ہر صورت میں روک تھام ضروری ہے – میرٹ اور دیانت پر مبنی تعلیمی نظام ہی ہماری کامیابی کی بنیاد ہے”*