*میونسپل کارپوریشن خضدارکے چئیرمین اور وائس چیئرمین کے عوام دوست اقدامات
*میونسپل کارپوریشن خضدارکے چئیرمین اور وائس چیئرمین کے عوام دوست اقدامات کٹھان ندی کی روڈکے کھڈوں کی بھرائی کاکام مکمل ہوگیا۔*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*خضدار، میونسپل کارپوریشن خضدار کے چیئرمین میر محمد آصف جمالدینی وائس چیرمین جمیل قادر زہری کے احکامات کی روشنی میں سپروائزر محمد اسلم بلوچ کی نگرانی میں کھٹان ندی میں لوگوں کے مشکلات کو مد نظر رکھ کر کھڈوں کی بھرائی کروارہے ہیں ندی میں اکثرموٹر سائیکل اور خاص کر لوگوں کو پیدل آنے جانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ جیسے ہی سوشل میڈیا کی خبر پر گردش کرنا شروع کی تو فوری طور پر چیئرمین میر محمد آصف جمالدینی نے سخت نوٹس لے کر میونسپل کارپوریشن خضدار کا عملہ طلب کرکے ڈوزر سے ندی کے کھڈوں کی بھرائی کرنا شروع کروائی ہے اور ندی میں کچرہ کنڈی اور غلاظت کو کارپورہشن عملہ تلف کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب وائس چیئرمین جمیل قادر زہری کھٹان ندی میں کام کا جائزہ لیکر کام کو صحیح طریقے سے چلانے کی ہدایت دے رہے ہیں عوامی حلقوں کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کے عوام دوست اقدامات کوخوب سراہا گیا جوکہ ندی کے کھڈے لوگوں کا دیرینہ مسلہ تھا جوکہ حل ہوگئی ہے۔*