*عالمی صحافت ڈے: یہ دن ہماری توجہ بلوچستان کے صحافیوں کی جانب مبذول کراتا ہے
*عالمی صحافت ڈے: یہ دن ہماری توجہ بلوچستان کے صحافیوں کی جانب مبذول کراتا ہے ، جوکہ نامساعد حالات میں صحافتی خدمات احسن انداز میں پیش کررہے ہوتے ہیں۔*
*(بینش بخش)*
آج عالمی یومِ صحافت کے موقع پر میں ان تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں جو جان کے خطرات، دباؤ اور محدود وسائل کے باوجود حق اور سچ کی آواز بلند کر رہے ہیں۔
بلوچستان میں صحافت ایک مشکل اور جان جوکھوں والا کام ہے۔ یہاں سچ بولنا اکثر زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوتا ہے۔ متعدد صحافیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ثابت کیا ہے کہ آزادیٔ اظہار صرف نعرہ نہیں، ایک قربانی ہے۔
اس موقع پر میرا مطالبہ ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے صحافیوں کو مکمل تحفظ، آزادیٔ اظہار رائے کا حق، اور پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ ایک باخبر معاشرہ کا قیام صرف اسی وقت ممکن ہوسکتاہے کہ جب صحافی آزاد اور محفوظ ہوں
بینش بخش