ہارون آباد() وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کا ویژن پنجاب ک ترقی اور خوشحالی ہے: سہیل خان
وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کا ویژن پنجاب کی ترقی اور خوشحالی ہے جس کی تکیمل کے لیے پنجاب حکومت سر گرم عمل ہے ۔وفاق اور پنجاب میں رونما ہونے والی انقلابی تبدیلیاں عوام کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں (ن) لیگ نے ہمیشہ سیاست کی بجائے ریاست کو ترجیح دی اور قومی مفادات کی تکمیل کی خاطر بھرپور کردار ادا کیا اور آئندہ بھی ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی جدوجہد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن ، ایم پی اے بہاولنگر سہیل خان نے چوہدری فقیر حسین صدر جناح پریس کلب چشتیاں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ملکی تعمیر وترقی کا دوسرا نام ہے جو ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہونے کے ناطے وفاق کی علامت ہے، میاں نواز شریف کے پارٹی صدارت سنبھالنے سے (ن) لیگ مزید مضبوط اور فعال ہوگی اور گراس روٹ لیول پارٹی کی مقبولیت میں نہایت اضافہ ہوگا، میاں نواز شریف پاکستان کو معاشی لحاظ سے ایشین ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں ان کے اس ویژن کی تکمیل کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف دن رات کوشاں ہیں اور عوامی محرومیوں کا ازالہ کرنے میں مصروف ہیں ان کی مثالی جدوجہد کے باعث ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور پوری دنیا سے سرمایہ کاروں کے وفود پاکستان کار خ کررہے ہیں جو اس بات کی غمازی ہے کہ ان شاء اللہ پاکستان جلد معاشی طورپر مستحکم ہوگا ملک کو معاشی تنزلی کی دلدل میں دھکیلنے والوں سے قوم اچھی طرح آگاہ ہے ان نام نہاد سیاستدانوں کو ملکی ترقی برداشت نہیں یہ حکومتی اقدامات کی تکمیل میں روڑے اٹکانے کی مسلسل کوششیں کررہے ہیں جو ناکام ہوں گی حکومت ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا وعدہ ہر حال میں پورا کرے گی ۔
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) موضع فدہ میں مبینہ طور پر جعلی اور بوگس انتقالات درج کرکے غیر قانونی
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ): اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد نے پیرا فورس میلسی کے سابق انچارج
بیو رو چیف و ہا ڑ ی میلسی میں 200 کے وی کا ٹرانسفارمر اچانک زمین پر آ گرا، بڑا حادثہ ٹل گیا
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر سنان امجد بٹ نے کہا ہے کہ بغیر
*پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ سونیا فاروق کی خودکشی کی کوشش*