ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی)
صدر پریس کلب و ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے سابق ضلعی چیئرمین چوہدری عمران ندیم سدھو نے کہا ہے کہ کسانوں مزدوروں کے ساتھ کاروباری طبقہ بھی بجلی کے بھاری بل ادا نہیں کر سکتا،بجلی کے یونٹ کی قیمت اور بھاری ٹیکسز کی وجہ سے بل میں اضافہ سمجھنا بہت سے لوگوں کے لیے مشکل ہوچکا ہے،صارفین کو2سو یونٹ سے زائد استعمال کرنے پر6 ماہ اضافہ بل بھیجنا عوام کی جیبوں پر سرعام ڈاکہ ہے،بجلی یونٹ کی قیمتوں میںبے جا اضافہ واپس لیا جائے،بجلی کے بل میں اضافے کے حوالے سے ہر دوسرا شخص شکایت کرتا نظر آتا ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے طوفان نے عوام کی مایوسیوں اور پریشانیوں میں اضافہ کررکھا ہے،ضلع بھر میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے، بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں اور دیہاتیوں کو پانی کی سپلائی میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے، عوام شدید ذہنی اذیت اور ذہنی دبا کا شکار ہورہے ہیں، فیسکوکے اہل کاروں افسران ودیگر ارباب اختیار کی طرف سے ظلم و ستم کی انتہا ہوچکی ہے ،بجلی اورسوئی گیس کی قمیتوں میں اضافہ بلوں میں بے جا ٹیکس اور آئندہ مزید قیمت میں اضافہ کی نوید اس کی وجہ سے عوام میں زبردست اصظراب پایا جاتا ہے، نوبت یہاں تک پہنچ چکا ہے کہ لوگ غربت سے تنگ آکر اپنے لخت جگروں کی بھوک برداشت نہ کرسکنے کی وجہ سے انفرادی اور اجتماعی خود کشیاں کر نے پر مجبور ہیں، مہنگائی نے غریبوں سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے، حکومت عوام کی تو قعات کے مطابق اپنی پالیساں بنائے۔
ٺٽو رپورٹ دعا نیوز عبدالرزیز شیخ وزيراعظم پاڪستان ميان محمد شھباز شريف سان اسلام آباد ۾ ايم اين اي سيد اياز علي شاهه شيرازي
ہارون آباد مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ آصف محمود جنجوعہ اور جنرل سیکرٹری ملک محمد ریاض خلجی
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی خصوصی ہدایات
بھارت کے لیجنڈری ہدایتکار بھاگیا راج 73 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
سفارتی محاذ پر پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی۔بلاول بھٹو