November 16, 2026

*ایف بی آر کو بغیر اجازت اکاونٹس سے رقم ضبط کرنے کا اختیار مل گیا ، ٹیکس آرڈیننس 2025 جاری*

20250504_143404

*ایف بی آر کو بغیر اجازت اکاونٹس سے رقم ضبط کرنے کا اختیار مل گیا ، ٹیکس آرڈیننس 2025 جاری*

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کو بغیر کسی پیشگی نوٹس کے ٹیکس کی رقم ریکور کرنے کیلئے بینک اکاؤنٹس سے رقوم نکالنے اور جائیداد ضبط کرنے کے اختیارات حاصل کرلئے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس قوانین (ترمیمی) آرڈیننس 2025 کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو عدالتوں سے فیصلے کے بعد کسی بھی ٹیکس دہندہ کے بینک اکاؤنٹس یا منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے ٹیکس کی فوری وصولی کا اختیار حاصل ہوگیا ہے اور اس کے لیے مزید کسی نوٹس کی ضرورت نہیں ہوگی۔ نئے آرڈیننس کے نفاذ کے بعد انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 138 کے تحت نوٹس جاری کیے بغیر ہی ایف بی آر ٹیکس کی ریکوری کرسکے گا۔ اس ترمیم کے ذریعے ایف بی آر کو کاروباری اداروں اور فیکٹریوں میں اپنے افسران تعینات کرنے ، پیداوار ، مال کی ترسیل اور غیر فروخت شدہ اسٹاک کی نگرانی کا بھی مکمل اختیار دے دیا گیا ہے۔