November 16, 2026

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) سٹی پریس کلب کراچی کے آنریری کارسپانڈنٹ ، سینیئر صحافی راجہ نور الہی عاطف کو ایجوکیشن

IMG-20250505-WA0250

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) سٹی پریس کلب کراچی کے آنریری کارسپانڈنٹ ، سینیئر صحافی راجہ نور الہی عاطف کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کی طرف سے بوجہ حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ کی عطائیگی، ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ ضلع خوشاب کےسینیئر جرنلسٹ ، آنریری کارسپانڈنٹ سٹی پریس کلب کراچی راجہ نور الہی عاطف کو ان کی بہترین صحافتی خدمات کے اعتراف میں گورنمنٹ ہائی سکول جاڑا تھل میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ عطا کیا ۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان نے شاندار الفاظ میں سینیئر صحافی راجہ نورالہی عاطف کی حسن کارکردگی کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کی سرگرمیوں کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں بھرپور کوریج دلوائی ہے جو کہ قابل صد ستائش و لائق تحسین و آفرین ہے ۔ اس شاندار ایونٹ کی صدارت ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک محمد عظیم نے کی جبکہ نقابت کے فرائض ملک محمد مزمل کلیرا نے بطریق احسن سرانجام دئیے ۔ تقریب میں اساتذہ کرام طلباء اور نمائندہ والدین نے بھرپور شرکت کی ۔ یاد رہے کہ خوشاب کے سینیئر صحافی راجہ نور الہی عاطف کو قبل ازیں بین الاقوامی ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی اور آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن لاہور سمیت دیگر متعدد فورمز پر ان کی بہترین صحافتی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں اعزازات و ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے ۔