خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نائب تحصیلدار نورپورتھل ملک حاجی رب نواز راہداری نے کہا ہے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نائب تحصیلدار نورپورتھل ملک حاجی رب نواز راہداری نے کہا ہے کہ خلق خدا کی بے لوث خدمت سے دلی سکون حاصل ہوتا ہے ۔ انشاءاللہ بحیثیت نائب تحصیلدار عوامی ریلیف کے لیےہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپورتھل پریس کلب کے اراکین سے خصوصی نشست کے دوران کیا ۔ اس موقع پر صحافیوں کے وفد نے ملک حاجی ربنواز راہداری کو ان سروس پروموشن پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ نائب تحصیلدار نورپورتھل نے بتایا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپور تھل ڈاکٹرہارون احمد شیراز کی زیر نگرانی علاقہ بھر میں سرکاری واجبات کی وصولی خاصی حوصلہ افزاء ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا تحصیل انتظامیہ کے ساتھ تعاون قابل تعریف ہے ۔ حاجی رب نواز نے مزید کہا کہ میں جب سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک ہوا ہوں میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے فرائض کی بجا آوری میں پوری دلجمعی اورلگن سے کام لوں اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچا ہوں۔ انشاءاللہ اب بھی یہ عظیم مشن جاری و ساری رہے گا ۔