November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تعلیمی حلقوں کا ایک معتبر نام، تجربہ کار استاد اور بہترین

IMG-20250505-WA0248

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تعلیمی حلقوں کا ایک معتبر نام، تجربہ کار استاد اور بہترین منتظم ملک فضل عباس بگھور بطور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول رنگپور تعینات ، عوامی ، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز رنگپور بگھور میں ممتاز ماہر تعلیم ملک فضل عباس بگھور کو ریگولر ہیڈ ماسٹر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ملک فضل عباس بگھور ایک تجربہ کار ،مخلص ،دیانت دار ،ملنسار پروقار ،بردبار ،خوش اخلاق اور نظم و ضبط کے پابند اساتذہ کرام میں سے ہیں ۔ آپ نے گورنمنٹ ھائی سکول چک نمبر 52 ڈی بی میں ہیڈ ماسٹر کی حیثیت سے طویل عرصے تک اپنی خدمات انتہائی ذمہ داری، سمجھداری اور قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ سرانجام دیں۔ آپ اس ادارے کی تعلیمی بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہے، نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے حامی اور تخلیقی سوچ کے علمبردار ہیں۔ ملک فضل عباس بگھور نے گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 52 ڈی بی میں خوشگوار تعلیمی ماحول قائم کیا، نظم و ضبط کو فروغ دیا ،اساتذہ کرام کی تربیت اور تعلیمی فعالیت پر خصوصی توجہ دی اور نونہالان وطن کی فلاح و بہبود سمیت ادارے کی مثالی خوبصورتی کے لیے قابل تقلید کردار ادا کیا ۔الوداع گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 52 ڈی دریں اثناء ملک فضل عباس بگھور کا کہنا ہے کہ 2019 ءسے 2025 ءتک ان کا سفر الحمدللہ کامیابی سے اختتام تک پہنچا، انہوں نے کہا کہ میرا ضمیر مطمئن ہے کہ میں نے صرف نوکری نہیں کی بلکہ خدمت کی ہے اور چھ سال کے عرصے میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر 52 ڈی بی کو پنجاب لیول پر ایک مثالی ادارہ بنایا ہے۔ میں تمام سٹاف کا اور اہلیانِ چکوک کا شکر گزار ہوں کہ سکول کی بہتری کے لیے انہوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا ۔