قصور ملک بھر کی طرح گزشتہ دن لاہور میں انڈیا کے خلاف کسان مارچ میں قصور کے کسانوں نے بھی شرکت کی،بھارت کے خلاف نعرے بازی،پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی
قصور
ملک بھر کی طرح گزشتہ دن لاہور میں انڈیا کے خلاف کسان مارچ میں قصور کے کسانوں نے بھی شرکت کی،بھارت کے خلاف نعرے بازی،پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن لاہور میں مال روڈ پر کسان مارچ ہوا جس کی کال پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے دی تھی
ملک بھر سے کسانوں کے قافلوں نے کسان مارچ میں انڈیا کے خلاف شرکت کی
قصور سے بھی پاکستان مرکزی مسلم لیگ قصور کے زیر سایہ کسانوں نے کسان مارچ میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے راہنماؤں نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صرف دریاؤں کا پانی ہی نہیں، جن پہاڑوں سے دریا نکلتے ہیں وہ پاکستان کے ہیں، مودی تو نے رستہ کھول دیا، تو فکر نہ ہم وہ زمینیں بھی لے کر رہیں گے، ان شاءاللہ
کسانوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات