November 16, 2026

شورکوٹ اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمان کا چھٹی کے روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ کا اچانک دورہ ۔

IMG-20250504-WA0144

شورکوٹ اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمان کا چھٹی کے روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ کا اچانک دورہ ۔
یہ وزٹ عوامی فلاح و بہبود اور ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا۔۔
ہسپتال کی صفائی، مریضوں کو دی جانے والی سہولیات، اور میڈیکل اسٹاف کی موجودگی کا بغور جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نے ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کے لیے انتظار گاہوں میں صاف ستھرا اور آرام دہ ماحول یقینی بنایا جائے۔ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی حاضری کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے۔ایمرجنسی وارڈ میں عملے کی مکمل دستیابی اور فوری رسپانس کو یقینی بنایا جائے۔ہسپتال کے تمام واش رومز اور وارڈز میں صفائی کے خاص انتظامات کیے جائیں۔مریضوں کے لیے شکایات رجسٹر اور فوری ایکشن کا نظام فعال کیا جائے۔ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نے مزید کہا کہ صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیع ہے اور اس شعبہ میں بہتری کے لیے ایسے اچانک دورے جاری رہیں گے۔ انہوں نے عملے کو تنبیہ کی کہ غفلت اور لاپرواہی کی صورت میں سخت کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔