November 16, 2026

شورکوٹ(حاجی ناصرعباس جٹ ) گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود تحصیل شورکوٹ میں بیکری ائٹمز اور روٹی کے ریٹ میں کمی نہ ہو سکی

IMG-20250504-WA0159

شورکوٹ(حاجی ناصرعباس جٹ ) گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود تحصیل شورکوٹ میں بیکری ائٹمز اور روٹی کے ریٹ میں کمی نہ ہو سکی۔عوام بدستور مہنگی روٹی خریدنے پر مجبور۔انتظامیہ کی جانب سے خاموشی اختیار کرنا لمحہ فکریہ ھے۔
گندم اور آٹا سستا ہونے کی وجہ سے حکومت پنجاب نے روٹی کی قیمت دس روپے اور نان کی قیمت پندرہ روپے مقرر کی ھے تاھم تحصیل شورکوٹ اور گردونواح میں روٹی،نان اور بیکری کی تمام اشیاء ڈبل روٹی کیک بسکٹ پاپے بدستور مہنگے داموں میں فروخت ہو رہی ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔شہریوں کہنا ہے کہ انتظامیہ کی خاموشی کے باعث عوام مہنگے داموں روٹی خریدنے پر مجبور ھیں۔عوام نے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اور ڈپٹی کمشنر ضلع جھنگ سے مطالبہ کیا ھے کہ مقرر کردہ سرکاری نرخ نامے کے تحت روٹی دس روپے اور نان پندرہ روپے میں دستیاب ہونا چاہیے،خلاف ورزی کرنے والے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے روٹی اور نان کےسرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا ھے۔