November 16, 2026

ہارون آباد()الائیڈ سکول مدرسہ کی سالانہ رزلٹ کی تقریب کا انعقاد ،

IMG-20250505-WA0175

ہارون آباد()الائیڈ سکول مدرسہ کی سالانہ رزلٹ کی تقریب کا انعقاد ، اہل علاقہ کی معروف شخصیات نے بھر پور شرکت کی اور سٹاف اور مینجمنٹ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
الائیڈ سکول جناح کمیپس منڈی مدرسہ میں ایک پروقار سالانہ رزلٹ کی تقریب منعقد کی گئی ۔جس میں چوہدری شبیر احمد (صدر بار ایسوسی ایشن چشتیاں)، ایڈووکیٹ خان سیف اللہ جوئیہ ، ڈاکٹر امجد حیات نیازی ڈائریکٹر الحیات گروپ، وقار ارشد، محمد بلال، آصف مختار (اسسٹنٹ مینیجرز الائیڈ سکولز)عمر شکیل صاحب(عمر میموریل سکول)پروفیسر یونس ظفر صاحب (پرنسپل الائیڈ سائنس کالج)ایڈووکیٹ چوہدری ساجد محمود پرنسپل اسلامیہ سکول،سر زین العابدین صاحب پرنسپل فاروقی پبلک ہائی سکول نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پوزیشن ہولڈر بچوں میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔الائیڈ سکول جناح کمیپس منڈی مدرسہ کا سب سے اچھی شہرت کا حامل ادارہ جس کی انتہائی کم عرصہ میں شعبہ تعلیم میں نمایاں خدمات نے بچوں کے والدین کو الائیڈ سکول میں تعلیم دلوانے پر متوجہ کر دیا ہے تعلیمی معیار بہترین ہونے کا سہرا جہاں اساتذہ ،بچوں کی محنت ان کے والدین کے تعاون کا نتیجہ ہے وہاں سکول ھذا کے پرنسپل جناب عمیر عابد کی تعلیم پر خصوصی توجہ اور سکول کا بہترین نظام چلانے کی وجہ ہے
۔تقریب میں بچوں کے والدین اور دیگر اہم شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ پرنسپل جناب عمیر عابد نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ سکول کا تعلیمی معیار اعلی ہونے کی وجہ بچوں کی محنت کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کی محنت ادارہ سے رابطہ میں رہنا اور اپ سب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ہمارا مقصد تعلیم کو فروغ دینا ہے تاکہ کوئی بھی بچہ ان پڑھ نہ ہو تعلیم اور تہذیب ہی ایک اچھا انسان بناتی ہے ۔تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں ۔