سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے محکمہ سوئی گیس
سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے محکمہ سوئی گیس کی جانب سے صارفین کے بلوں میں بلاجواز اضافی رقم عائد کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ سیپکو کے بعد اب محکمہ سوئی گیس انتظامیہ نے بھی تاجروں اور شہریوں کو تنگ و پریشان کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، سکھر کے بیشتر بندگھروں،، فلیٹس اور غیر فعال گیس کنکشن اور کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میںسلو میٹر (PUG) کے نام پر 8ہزار سے زائد کی اضافی رقم شامل کر کے بل ارسال کیے گئے ہیں، جس کے باعث تاجر برادری اور شہریوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے،محکمہ سوئی گیس انتظامیہ نے اپنا قبلہ درست کر کے صارفین کے بلوں میں عائد اضافی رقم واپس کر کے بل درست نہیں کیے تو اس کے خلاف پھر دمادم مست قلندر ہوگا اور تاجر برادری شدید احتجاجی لائحہ عمل مرتب کریگی جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ سوئی گیس انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف تجارتی و رہائشی علاقوں سے محکمہ سوئی گیس کی شکایات لیکر آنیوالے تاجروں اور شہریوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سکھر اسمال ٹریڈرز کے سرپرست اعلیٰ حاجی غلام شبیر بھٹو، جنرل سیکریٹری محمد عامر فاروقی،چیئرمین سپریم کونسل حافظ محمد شریف ڈاڈا، نائب صدور حاجی عبدالقادر شیوانی، رئیس قریشی، بابو فاروقی،مختیار شامی، محمد منیر میمن، جاوید کھوسو، محبوب صدیقی، اعظم خان، احسان بندھانی، طارق علی میرانی، محمد کاشف شمسی، عبدالباری انصاری،جاویدمیمن، ذاکر خان، ڈاکٹر سعید اعوان، شاہد مگسی، ایاز علی ابڑو، امداد جھنڈیر، شعیب میمن، اقبال کھوکھر،عامر سجاد، وقاص بدر، فخر الدین عباسی، و دیگر بھی موجود تھے۔ حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنماﺅں کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ صارفین گیس کم استعمال کریں اور محکمہ سوئی گیس صارفین کو بلاجواز خود ساختہ (PUG) چارجز کے نام پر بلوں میں 8 ہزار سے زائد اضافی رقم عائد کر کے صارفین کو ہزاروں روپے مالیت کے بھاری بل ارسال کرے۔؟ جبکہ اس سے قبل محکمہ سوئی گیس انتظامیہ نے گیس کی رقم کے علاوہ فکسڈ چارجز، اسٹینڈرڈ چارجز کے نام پر بھی اضافی رقم عائد کر رکھی ہے جوکہ سراسر ظلم و ناانصافی ہے، محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی انتظامیہ کے اس طرح کے عوام دشمن اقدامات پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام کو تنبہیہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر صارفین کے بلوں میں مختلف مدوں میں عائد اضافی رقم کا خاتمہ کر کے بل درست کر کے دیئے جائیں، بصورت دیگر سکھر کی تاجر برادری اس کے خلاف بھرپور احتجاجی لائحہ عمل مرتب کریگی جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ سوئی گیس انتظامیہ پر عائد ہوگی۔