کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ محلہ خورشید آباد میں خواتین کا
کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ محلہ خورشید آباد میں خواتین کا ملکی ترقی میں کردار کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا۔ چوہدری خوشی محمد جٹ کی بطور مہمان خصوصی شرکت ۔ تفصیل کے مطابق محلہ خورشید آباد میں سماجی شخصیت حاجی چوہدری امیر علی چدھڑ کی جانب سے خواتین کا ملکی ترقی میں کردار کے موضوع پر سیمینار منعقد کروایا گیا جس میں علاقہ کی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خوشی محمد جٹ نے کہا کہ خواتین کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم ترین حیثیت رکھتی ہے۔ وہ ان نسلوں کی امین ہیں، جنہوں نے ملک کو استحکام بخشنا اور انہیں اسے اوجِ کمال پر لے کر جانا ہے۔ خواتین مستقل مزاج ہوتی ہیں اور اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی عہدہ برآ ہونا جانتی ہیں۔ گھر میں اور گھر سے باہر وہ اپنی شخصیت کے بھرپور اظہار میں کامیاب رہتی ہیں۔ سماجی شخصیت حاجی چوہدری امیر علی چدھڑ نے کہا کہ پاکستان میں ہر شعبہء حیات میں وہ اپنی صلاحیتوں اور کارکردگی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔ میڈیا پر جس تیزی سے انہوں نے اپنا کردار سنبھالا ہے وہ انہی کا خاصہ ہے۔ اس سے قبل سابق کونسلر و سماجی شخصیت نور انور بی بی نے بھی سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی درس گاہ کے کمرے سے لے کرایوانِ سیاست تک ہماری پُرعزم خواتین نے اپنے نام روشن کئے ہیں۔ملک میں عام لوگوں کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے خواتین انفرادی اور اجتماعی طور پر خلوصِ نیت سے سرگرمِ عمل ہیں۔اس موقع پر صدر پریس کلب لاری اڈا کمالیہ محمد امجد رانا، سنیئر صحافی ڈاکٹر محمداکرم ، ملک عابد ، رانا طیب ، ڈاکٹر انور ، توقیر عباس ، علی حمزہ ، قاسم ملاح ، محمد اعجاز ، محمد بشیر ، نیاز احمد و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔