November 16, 2026

اہم خبر: صوبائی صدر بلوچستان داؤد شاہ کاکڑ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی، ٹراما سینٹر منتقل

20250504_143404

اہم خبر: صوبائی صدر بلوچستان داؤد شاہ کاکڑ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی، ٹراما سینٹر منتقل

کوئٹہ (رپورٹ: محمد حنیف شاہد ارائیں)
بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ ژوب جاتے ہوئے ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے۔ حادثے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، جس پر انہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سنٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ ژوب ہائی وے پر پیش آیا، تاہم ابھی تک اس کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں کہ حادثہ کیسے پیش آیا اور گاڑی میں اور کون کون سوار تھا۔ داؤد شاہ کاکڑ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پارٹی کارکنان اور حمایت یافتگان بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ سیاسی حلقوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے اور دُعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

تاحال کسی سرکاری ترجمان یا ڈاکٹرز کی جانب سے ان کی صحت سے متعلق تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔