راجستھان بارڈر سے پاکستانی سپاہی کو بھارتی فورسز نے گرفتار کر لیا، پاک فوج خاموش
راجستھان بارڈر سے پاکستانی سپاہی کو بھارتی فورسز نے گرفتار کر لیا، پاک فوج خاموش
اسلام آباد (بیورو رپورٹ: محمد حنیف شاہد ارائیں)
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے راجستھان کے قریب پاکستان-بھارت سرحد سے مبینہ طور پر پاکستان آرمی کے ایک نوجوان کو گھسیٹ کر بھارتی حدود میں لے جا کر گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ بارڈر ایریا میں پیش آیا، جہاں حالات پہلے ہی کشیدہ ہیں۔ بھارتی فورسز کی جانب سے یکطرفہ کارروائی پر تاحال پاک فوج یا دفترِ خارجہ کی طرف سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔
عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی اہلکار پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوجوان کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے، جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اس واقعے پر عوامی و سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان فوری طور پر بھارتی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج کرے اور سپاہی کی رہائی کے لیے عالمی فورمز سے بھی رجوع کیا جائے۔
مزید تفصیلات اور سرکاری موقف سامنے آتے ہی خبر کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔
–