November 16, 2026

سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) لینحس ڈاؤن پل پر بڑھتا ہوا ٹریفک دباؤ پل کی

IMG-20250504-WA0140

سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
لینحس ڈاؤن پل پر بڑھتا ہوا ٹریفک دباؤ پل کی ساخت کو بھی سنگین خطرات لاحق ٹریفک جام شہریوں کے لیے وبالِ جان بھاری گاڑیوں کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر اور روہڑی کو جوڑنے والا تاریخی لینس ڈاؤن پل گزشتہ کئی ہفتوں سے شدید ٹریفک دباؤ کا شکار ہے جس کی بنیادی وجہ سکھر بیراج پر مرمتی کام کے باعث اس کی بندش اور بھاری گاڑیوں کے متبادل راستے کی عدم دستیابی ہے اس صورت حال نے شہریوں کے لیے نقل و حرکت کو اذیت ناک بنا دیا ہے جبکہ پل کی ساخت کو بھی سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں پل پر بھاری اور بڑی گاڑیوں کے گزرنے پر حکومتی سطح پر پابندی عائد ہے مگر متعلقہ اداروں کی غفلت کے باعث اس پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں ٹرک،اسکول ویونیورسٹی بسیں،ویگن،بھاری سامان سے لدے ٹریکٹر ٹرالیاں اور بھاری کمرشل گاڑیاں پل سے گزرتی ہیں جن کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اکثر اوقات پل کے اندرونی حصے میں گاڑیاں پھنس جاتی ہیں جس سے گھنٹوں ٹریفک بند رہتی ہےشہری،تاجر،طالبات اور ملازم پیشہ افراد خاص طور پر اسکول اور دفتر کے اوقات میں بدترین ٹریفک جام میں پھنس کررہ جاتے ہیں والدین کو بچوں کو اسکول چھوڑنے میں دشواری ہوتی ہے جبکہ دفتر جانے والے افراد وقت پر اپنی منزل تک نہیں پہنچ پاتےان سنگین حالات کے پیشِ نظر شہریوں نے انتظامیہ سے درج ذیل اقدامات فوری طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے بھاری اور بڑی گاڑیوں پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے تاکہ پل کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکےپل کے دونوں اطراف ٹریفک پولیس کی مستقل تعیناتی کی جائے تاکہ ٹریفک کو منظم انداز میں گزرنے دیا جا سکے اور جام سے بچا جا سکےپل پر ٹریفک کی روانی کو قطار اور ترتیب سے گزارنے کے لیے حکمتِ عملی مرتب کی جائے تاکہ گاڑیوں کے پھنسنے کی صورتحال سے بچا جا سکےاسکول اور دفتر کے اوقات میں خصوصی ٹریفک کنٹرول پلان نافذ کیا جائے تاکہ شہریوں کی روزمرہ آمد و رفت میں رکاوٹ نہ آئےمتبادل راستوں اور مستقل حل کے طور پر نئے پل کی تعمیر کا عمل تیز کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس تاریخی پل پر دباؤ کم کیا جا سکےعوامی،سماجی اور کاروباری حلقوں نے واضح کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پل پر دباؤ میں اضافہ ایک بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری اور عملی اقدامات کرے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور پل کی تاریخی حیثیت و سلامتی کو محفوظ رکھا جا سکے