November 16, 2026

چھٹی کے روز وزراء کی تنخواہوں و مراعات میں اضافہ، صدر زرداری نے آرڈیننس کی منظوری دے دی

20250504_143404

چھٹی کے روز وزراء کی تنخواہوں و مراعات میں اضافہ، صدر زرداری نے آرڈیننس کی منظوری دے دی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ: محمد حنیف شاہد ارائیں)
ایک طرف ملک معاشی بحران، مہنگائی اور جنگ جیسے حالات سے دوچار ہے، تو دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہفتہ اور چھٹی کے روز وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تنخواہوں و الاؤنسز میں اضافے کے لیے آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس آرڈیننس کا اطلاق یکم جنوری 2025ء سے ہوگا، جس کے تحت اعلیٰ حکومتی عہدوں پر فائز افراد کو مزید مالی مراعات دی جائیں گی۔ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عوام پہلے ہی بے روزگاری، افراطِ زر اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قلت جیسے سنگین مسائل کا شکار ہیں۔

حکومتی اقدام پر عوامی حلقوں، سول سوسائٹی اور معاشی ماہرین نے شدید ردعمل دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب قوم پر مشکل وقت آن پڑا ہے، ہر شہری کفایت شعاری پر مجبور ہے، ایسے میں اشرافیہ کے لیے تنخواہوں میں اضافہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

حکومت کی جانب سے تاحال اس فیصلے کی وجوہات یا جواز پر باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔