خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس تحصیل نورپورتھل عدیل شکور نے کہا ہے کہ اللہ تعالی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس تحصیل نورپورتھل عدیل شکور نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے تحصیل نورپورتھل کا علاقہ مجموعی طور پر پرامن ہے اور یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپورتھل پریس کلب کے وفد سے تعارفی ملاقات کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہاں چھوٹی موٹی لٹیگیشن ضرور ہوتی ہے انشاءاللہ جسے میرٹ پر نبپٹایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ بھر میں گشت کے نظام کو مزید موثر بنا دیا جائے گا ۔ڈی ایس پی نے کہا کہ کرائمز پیش افراد کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ عدیل شکور نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے مقامی میڈیا سے توقع ظاہر کی کہ وہ سماجی بہبود کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا ۔ اس موقع پر صحافیوں کے وفد نے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس تحصیل نورپورتھل کو معاشرتی اصلاح و فلاں کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔