خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سی ای او ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سی ای او ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے گورنمنٹ گرلز ہائ سکول جوئیہ میں بھی سولر سسٹم کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر ہیڈ مسٹریس ادارہ ہذا اور دیگر ٹیچنگ سٹاف بھی موجود تھا ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب نے ادارہ ہذا کی فلاح و بہبود کے لیے ہیڈ مسٹریس اور ان کی پوری ٹیم کی کوششوں کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ ڈاکٹر محمد قیوم خان نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی صحیح خطوط پر تعلیم و تربیت ہماری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی ا پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کے وژن کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری ، نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ اور اداروں کی تزئین و آرائش سمیت مرحلہ وار تمام سرکاری سکولوں میں سولر پینل کی تنصیب کے اس سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں مخیر اور صاحب ثروت حضرات کے عطیات سے سولر پینلز کی تنصیب کی بدولت جہاں اداروں کو بجلی کے بلوں کی مد میں خطیر رقم کی سالانہ بچت میسر ہوگی وہاں ہمہ وقت بجلی کی سہولت کی فراہمی سے بچوں کے تعلیمی عمل میں بھی مزید بہتری آئے گی ۔ قبل ازیں سی ای او ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی ادارے میں آمد پر ان کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا ۔