سے قبل کے پولیس شہدا کے اہل خانہ کو اپنی چھت کی فراہمی کے اقدامات جاری،
2017ء سے قبل کے پولیس شہدا کے اہل خانہ کو اپنی چھت کی فراہمی کے اقدامات جاری، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 20 پولیس شہدا کی فیملیز میں اپارٹمنٹ کی فائلیں تقسیم کیں۔ لاہور اور اسلام آباد میں اپارٹمنٹس کی تعمیر کا عمل تیزی سے جاری، تکمیل پر شہدا کی فیملیز کو رہائش کیلئے دستیاب ہونگے۔ 2017ء سے قبل کے 09 شہدا کے اہلخانہ میں گھروں کی تعمیر کیلئے 05 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے 45 لاکھ روپے کے چیک بھی تقسیم کئے گئے۔
پنجاب پولیس کے 2017ء سے قبل کے 701 شہدا کے اہل خانہ کو رہائشی پلاٹس فراہم کیے جاچکے ہیں، پنجاب پولیس نے اپنے وسائل سے پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کیلئے 06 کروڑ 10 لاکھ روپے فراہم کئے ہیں۔ پولیس شہداء ہمارا فخر، انکی فیملیز کی مشکلات کا ازالہ اولین ترجیح ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور.