اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی رینالہ خورد۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کی زیر نگرانی شیرگڑھ روڈ پر تجاوزات کے خلاف
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
رینالہ خورد۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کی زیر نگرانی شیرگڑھ روڈ پر تجاوزات کے خلاف کاروائیاں، میونسپل کمیٹی کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیموں نے شیئر کر روڈ پر تجاوزات کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد مقامات پر عارضی تجاوزات کے سامان کو قبضہ میں لے لیا، اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان نے کہا کہ عوام الناس کو تجاوزات کرنے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا اور تجاوزات کے ذریعے عوامی دشواری کا باعث بننے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، انہوں نے اینٹی انکروچمنٹ ٹیموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں اور عارضی تجاوزات کرنے والوں کے سامان کو فوری طور پر قبضہ میں لیتے ہوئے انہیں جرمانے بھی کیے جائیں۔