November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کی ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال میں میڈیکل سروسز کی

IMG-20250504-WA0120

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کی ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال میں میڈیکل سروسز کی چیکنگ، ہسپتال کے مختلف وارز میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی چیکنگ کی، سٹاف کی حاضری اور ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیتے ہوئے صفائی ستھرائی انتظامات کو تواتر سے سرانجام دینے کے احکامات جاری کیے، انہوں نے مختلف وارڈز میں ایئر کنڈیشن کی ورکنگ کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے فیڈ بیک لیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو کوالٹی سروسز فراہم کرنے کے لیے ہسپتال انتظامیہ تمام امور کی کڑی نگرانی کو یقینی بنائے، انہوں نے کہا طبی سہولیات کی فراہمی میں غفلت اور کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا جبکہ محنت سے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔