November 16, 2026

فیصل آباد۔خ ح شہزادکی رپورٹ ۔انجمن طلبہ اسلام چنیوٹ کےزیر اہتمام غزہ کے حوالے سے

IMG-20250503-WA0309

فیصل آباد۔خ ح شہزادکی رپورٹ ۔انجمن طلبہ اسلام چنیوٹ کےزیر اہتمام غزہ کے حوالے سے انماالمؤمنون اخوہ آل پارٹیز کانفرنس چنیوٹ بار کونسل میں منعقد کی گئی جس میں عزت مآب ڈاکٹر خالد حسین شہزاد صاحب مرکزی چیئرمین المصطفی فاؤنڈیشن پاکستان کے خصوصی حکم پر المصطفی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد شاہد جوپو سیالوی نے آل پارٹیز کانفرنس میں المصطفی فاؤنڈیشن کی نمائندگی کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ جب سے غزہ پر اسرائیلی غنڈوں نے شب خون مارا ہے مرکز کے حکم پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور جاری رہے گا المصطفی فاؤنڈیشن پاکستان ہر فورم پر ہر قسم کی مدد کے لیے حاضر ہے عالم اسلام اور وطن کے دفاع کےلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو کہ وقت کی ضرورت ہے انجمن طلبہ اسلام سمیت ہم تمام تنظیمات کے ساتھ ملکر عالم اسلام خصوصاً غزہ کےلئے وطن عزیز پاکستان کےلئے ہم سربکف تیار ہیں انجمن طلبہ اسلام چنیوٹ سمیت تمام رہنماؤں نے المصطفی فاؤنڈیشن پاکستان کی خدمات کو سراہا اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء نے انجمن طلبہ اسلام کی اظہار یک جہتی غزہ اور کشمیر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔