ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) ڈہرکی میں پبلک ہیلتھ انتظامیہ کو کروڑوں کا بجٹ ملنے کے
ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) ڈہرکی میں پبلک ہیلتھ انتظامیہ کو کروڑوں کا بجٹ ملنے کے باوجود شہر اور آس پاس کے علاقوں میں مچھر مار اسپرے نہ کروا سکے شہری مچھروں کے کاٹنے ملیریا کے بخارمیں مبتلا ہونے لگے تفصیل کے مطابق ڈہرکی اور آس پاس کے علاقوں میں مچھر مار اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں میں بہت بڑا اضافہ ہوگیا جس سے شہری مچھروں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اس دوران سرائیکی محلہ ملک شریف کالونی سینما روڈ کے ربنواز علوی غریب نواز علوی بشیر احمد ملک محمد مزمل ملک سکندر علی جاوید آرائیں محمد رفیق آصف علی و دیگر نے کہا گذشتہ سال سے شہر اور آس پاس کے علاقوں میں مچھر مار اسپرے مہم نہ چلانے کی وجہ سے مچھروں میں اتنا آضافہ ہو گیا کہ جس کی کوئی انتہا نہیں مگر کیا مجال پبلک ہیلتھ اور کرپٹ ٹاؤن کمیٹی ڈہرکی انتظامیہ مچھر مار اسپرے کروا کر شہریوں کو تکلیف سے بچائیں انہوں نے کہا پنجاب میں مچھر مار اسپرے ہر ماہ وقت پر کی جاتی اور ترقیاتی کام بھی وقت کے مطابق پائے تعمیل پر کیے جاتے ہیں ہم وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ وزیر بلدیات وزیر پبلک ہیلتھ سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈہرکی اور آس پاس کے علاقوں میں مچھر مار اسپرے کروا کر شہریوں کو ملیریا جیسی بیماری سے بچایا جاسکے