ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشیراحمد) اوباڑو ہیومن رائٹس پروٹیکش محب وطن آرگنائزیشن پاکستان ضلع گھوٹکی اور اوباڑو کی جانب سے اوباڑو
ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشیراحمد) اوباڑو ہیومن رائٹس پروٹیکش محب وطن آرگنائزیشن پاکستان ضلع گھوٹکی اور اوباڑو کی جانب سے اوباڑو رونتی روڈ لالا لوہار کی شاپ سے مین چوک تک ملکی سالمیت بقا اور پاک فوج اظہارِ یکجہتی عظيم الشان ریلی اور بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ہیومن رائٹس پروٹیکش محب وطن آرگنائزیشن پاکستان صوبہ سندھ کے صدر محب وطن پاکستانی لالا نبی بخش بھٹی، ضلع گھوٹکی کوآرڈینیٹر الطاف حسين رند، ضلع صدر گھوٹکی صوبدار خان کوش والوں نے کی ریلی میں جماعت اسلامی کے رہنما مولانا علی حسن منصوری، مکی دھرم داس، ناگیش کمار، صادق حسين رند، محمد یوسف مغل، نثار احمد کلھوڑو، فضل کریم راجڑی، محمد بلال بھٹی، محمد فرحان بھٹی، چوہدری محمد رمضان آرائيں سمیت دیگر عہدیداران و ممبران نے شریک ہو کر حب الوطنی کا ثبوت دیا بھارتی وزیر اعظم کی دو تصاویر جلا دی گئی بھارتی جارحیت کے خلاف پر جوش نعرے بازی کی گئی اور پاکستان زندہ آباد پاک فوج زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے گئے اس موقع پر قائدین نے کہا کہ پاکستان کی عوام اپنی پاک فوج سے بے پناہ محبت کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج پاکستان کا فخر ہے ہم بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بھارتی وزیر اعظم مکمل طور پر اپنی ناکس پالیسیوں کی وجہ سے عوام میں اب مقبول نہیں رہے اس لیے وہ آئے روز اپنی ناکامی کا الظام پاکستان پر مسلط کر دیتا ہے ہم انہیں کہنا چاہتے ہیں کہ پاک فوج کے ارادے پختہ ہیں وہ ہر وقت تیار ہیں اور پوری پاکستانی قوم بھی تیار ہے انشاءاللہ ناکامی تیرا مقدر ہوگی ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلفور نوٹس لے کر فوری طور پر بھارتی جارحیت کو لغام دے اگر جنگ ہوئی تو بھارت کو عبرتناک شکست ہوگی