November 16, 2026

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی جاری — فلسطینیوں کے جذبات مجروح

IMG-20250503-WA0305

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی جاری — فلسطینیوں کے جذبات مجروح

آج صبح، قابض اسرائیلی افواج کی بھاری سیکیورٹی میں 268 آبادکار اور 288 دیگر افراد نے سیاحت کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کے مقدس صحنوں میں گھس کر اس کی بے حرمتی کی۔

یہ دراندازی نام نہاد “پاس اوور” کی چھٹی کے آغاز پر کی گئی، جس کی قیادت انتہا پسند یہودا گلک کر رہا تھا۔ صحنوں میں تلمودی رسومات، رقص، تالیاں اور گیت کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو اشتعال دلانے کی کھلی کوشش کی گئی۔

فلسطینی عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے، اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس بڑھتی ہوئی بے حرمتی کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جائے اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

> میں فلسطین کی آواز ہوں 🗣