خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں ایک
خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں ایک روزہ سی پی ڈی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپور تھل ظہیر عباس بھٹی نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ نقابت کے فرائض اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم نے بطریق احسن سرانجام دیے ۔ ٹریننگ ورکشاپ کی صدارت ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک عابد اقبال نے کی ۔ اس ایک روزہ سی پی ڈی ٹریننگ میں ایجوکیشنل سب ڈویژن رنگپور بگھور کے ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچرز نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ظہیر عباس بھٹی نے شرکاءے تربیتی ورکشاپ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری تعلیمی اداروں میں کوالٹی آف ایجوکیشن مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور سی پی ڈی ٹریننگ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ دوران ورکشاپ اساتذہ کرام کو لیسن پلان کی تیاری ، سکول ڈائری کےباقاعدہ استعمال ، تعلیمی سلیبس مکمل کرانے ، کوالٹی آف ایجوکیشن کو مزید بہتر بنانے اور وٹس ایپ گروپس کی مزید فعالیت بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔