November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) آدھی کوٹ تا مٹھہ ٹوانہ روڈ پر اسفالٹ ڈالنے کام تیزی سے

IMG-20250503-WA0283

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) آدھی کوٹ تا مٹھہ ٹوانہ روڈ پر اسفالٹ ڈالنے کام تیزی سے جاری ، عوامی، سماجی حلقوں کی طرف سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغرخان بگھور کو زبردست خراج تحسین ۔ تفصیل کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی خصوصی گرانٹ سے آدھی کوٹ تا مٹھہ ٹوانہ روڈ کی تعمیر کیلئے کام تیزی سے جاری ہے۔ اس حوالے
کوآرڈینیٹر ٹو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور نے نیسپاک کے کنسلٹنٹ کے ہمراہ جاری کام کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور اسے مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ دریں اثناء انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ روڈ کی کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا اور اس روڈ کی تعمیر کا کام جلد مکمل ہوگا۔