خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وطن عزیز میں ممکنہ جنگی صورتحال کے پیش نظر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وطن عزیز میں ممکنہ جنگی صورتحال کے پیش نظر سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کے زیر اہتمام ایوب بھاء ہاکی سٹیڈیم میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقٹ نمٹنے کیلئے ریسکیو سکاؤٹس کی موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع بھر سے ریسکیو سکاؤٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کے نتیجے میں کثیر تعداد میں زخمی ہونیوالوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے اور جائے حادثہ سے مریضوں کی محفوظ مقامات پر بحفاظت منتقلی کی فرضی مشق کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ فرضی مشق کا مقصد کمیونٹی کو فعال بنانا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں قیمتی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ مزید ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب نے تمام ریسکیو سکاؤٹس کو تلقین کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کو کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آگاہی فراہم کریں تاکہ حادثہ کی صورت میں ذیادہ سے ذیادہ لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔