196

ساہیوال )ہڑپہ اسٹیشن ،نائی والا بنگلہ ،مالن شاہ چوک ،150نوایل اڈہ ،157چوک کمیر محمد پناہ شریف اور اس کے گردونواح میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر موثر،

ساہیوال )ہڑپہ اسٹیشن ،نائی والا بنگلہ ،مالن شاہ چوک ،150نوایل اڈہ ،157چوک کمیر محمد پناہ شریف اور اس کے گردونواح میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر موثر،
بازاروں میں خرید و فروخت کا نظام تباہ،عام عوام پریشان،
ضلعی و تحصیل انتظامیہ سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام،کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود،
عوام غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار۔
تفصیل کے مطابق ہڑپہ اسٹیشن ،نائی والا بنگلہ ،مالن شاہ چوک ،150نوایل اڈہ ،157چوک کمیر محمد پناہ شریف اور اس کے گردونواح میں منافع خوروں نے انتظامیہ کی سُستی کے سبب ات مچا رکھیں ہے۔سبزی،گوشت سمیت بنیادی استعمال کی عام اشیاء کی قیمتیں عام عوام کی دسترس سے دور ہوں گئیں ہیں۔حکومت کی جانب سے ہونے والی مہنگائی کے ساتھ مقامی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ذمہ داران کی مبینہ غفلت سے عوام شدید ذہنی کوفت کا شکار ہے۔بازاروں میں کھانے پینے کی اشیاء کے من مانے ریٹ دھڑلے سے وصول کیئے جا رہے ہیں۔غریب عوام حکومتی مہنگائی کے ساتھ ساتھ منافع خوروں کی جانب سے خود ساختہ مہنگائی کی چکی میں بھی پِس رہے ہیں۔غریب عوام کا کمشنر ساہیوال سے مطالبہ ہے کہ ہڑپہ اسٹیشن اور گردونواح میں غیر موثر پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر نوٹس لیتے ہوئے خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں