*سکھر سید نصیر خسین زیدی بیورو چیف دعا آن لاین نیوز چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
*سکھر سید نصیر خسین زیدی
بیورو چیف دعا آن لاین نیوز
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بہتر حکمت عملی اور سندھ کے عوام کے رد عمل کومد نظر رکھتے ہوئے سی سی آئی اجلاس کے فیصلے میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کو ہمیشہ کے لیے رد کروایا گیا ہے جوکہ ایک تاریخی کامیابی ہے اور یہ عوام کی کامیابی ہے کیونکہ ہم ہزاروں سالوں سے سندھ دھرتی میں آباد ہیں اور آخری سانس تک سندھ دھرتی کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور یہ صرف دریائے سندھ نہیں بلکہ ہماری تہذیب وثقافت ہے-انہوں نے کہا کہ پی پی پی دریائے سندھ کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی سطح پر بھی آواز بلند کرتی رہے گی.یہ بات انہوں نے شہید بینظیر بھٹو اسٹیڈیم (گاما اسٹیڈیم) میرپورخاص میں جشن سندھ کے طور پر منائے گئے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا. بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے اصولوں پر سیاست کی ہے اور ہمیشہ عوام کے حقوق کے تحفظ کرتی آ رہی ہے اور کرتی رہےگی. میرپور خاص کی عوام نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ ووٹ پی پی کا ، ووٹ بینظیر کا. بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ نگران حکومت میں کیا گیا لیکن صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف غلط پروپیگنڈا کیا گیا لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کی مدبرانہ حکمت عملی سے اس منصوبے کو بھی رد کیا گیا جس طرح ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی نے کالا باغ منصوبے کا رد کروایا تھا. بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بہت جلد پی پی پی حکومت کی جانب سے زرعی شعبے کے فروغ کے لیے منصوبہ بنایا جا رہا ہے جس میں سب سے پہلے کسانوں کی مدد کے لیے بینظیر کارڈ کا اجراء پروگرام، چھوٹے زمینداروں کی زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید زرعی ٹیکنالاجی کی فراہمی میں مدد فراہم کرنا اور چھوٹے زمینداروں کا اتحاد بنانا اور سبسڈی فراہم کرنا شامل ہے. بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور ہم ملکی دفاع کرنا جانتے ہیں اور ہمارے ملک کی افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے. بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی. پی پی دہشت گردی سے لڑتی آ رہی ہے اور لڑتی رہے گی-*