سکھر سے اپ ڈیٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی جی نصیر زیدی کھیل کے حوالے کیا خبریں دے رھے ھو
سکھر سے اپ ڈیٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
جی نصیر زیدی کھیل کے حوالے کیا خبریں دے رھے ھو
لقمان اسپوڑس کمیٹی خیرپور کی جانب سے یوم مزدور کے موقع پر صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن خیرپورسید ذاکر حسین زیدی کی جانب سے اپنی مددآپ کے تحت لقمان ہاکی اسٹیڈیم خیرپور میں خیرپور ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیم(ریڈ)اور خیرپور ڈسٹرکٹ ہا کی ٹیم(بلو)کے درمیان نمائشی ہا کی میچ کھیلا گیا اس میچ میں چوہدری امیر مختار(سماجی رہنماء سابق انٹیلی جینس آفیسر)محمد یامین ملک(ڈیپٹی جنرل سیکٹریری پاکستان پیپلز پارٹی سٹی خیرپورکونسلر 25اعظم کالونی لقمان) اور لالا نجیب درانی (سوشل ورکرپاکستان پیپلز پارٹی خیرپور میمبر میڈیا ٹیمM.N.A ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاھ جیلانی)نےمہمان خاص کی حیثیت سے شرکت کی اس موقع پر چوہدری امیر مختار نے اپنی تقریر میں کہا کہ آج یومِ مزدور، محنت کرنے والوں کا دن ۔ ان غیرت مند افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔محمد یامین ملک نے کہا کہ جو اپنے ہنر اور لگن سے معاشرے کی ترقی میں دن رات محنت کرتے ہیں وہ مزدور ہماری پہچھان ہیں۔لالا نجیب پٹھان نے کہا کہ مزدور ہی وہ ستون ہیں جن پر یہ ملک اور معاشرہ قائم ہے۔صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن خیرپور سید ذاکر حسین زیدی نے کہا کہ خیرپورہاکی ایسوسی ایشن بیرسٹر مرتضی وہاب صدر سندھ ہاکی ایسو سی ایشن کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں جبکہ مزدور ہی ترقی کی ضمانت ہےاور میری دعا ہے کہ مزدورروں کو ہمیشہ عزت اور انصاف ملے پاکستان ہا کی فیڈریشن کے جنرل سیکٹری حیدرحسین نے اپنی جانب سے میچ جیت نے والی ٹیم کو ہاکیاں دینے کا اعلان ٹیلی فون خطاب میں کیا جوکہ آئندہ ماہ کھلاڑیوں کو دی جائیں گی۔اس سنسنی خیز مقابلے کو خیرپور(بلو)نے دو گول سے جیت لیا دونوں گول محمد اویس نے اسکور کئے۔اس موقع پر حضوربخش ۔پروفیسرنجم الحسن۔سید افتخارحسین زیدی۔معروف اسپوڑس آرگنائزر سید اظہار حسین زیدی۔دانش مسیح۔اور دیگرحضرات بھی موجود تھے۔