149

میونسپل کمیٹی الیکٹرک فوارے کی مشین بھی غائب. پےدرپے اثاثہ جات کی پراسرارگمشدگی نے افسران بالاکی کارکردگی پرسوالات اٹھادیے.

میونسپل کمیٹی الیکٹرک فوارے کی مشین بھی غائب.
پےدرپے اثاثہ جات کی پراسرارگمشدگی نے افسران بالاکی کارکردگی پرسوالات اٹھادیے.

میلسی(محمدمختارسولگی) میونسپل کمیٹی میلسی آفس کے سامنے نصب الیکٹرک فوارے کی تمام مشینری غائب ہونے کاانکشاف ہواہے۔ عرصہ دراز سے نصب فوارے میں لاکھوں مالیت کا الیکٹرک سسٹم واٹر پمپ اور لائٹنگ نصب تھییں۔ اس وقت فوارے کے احاطہ میں ان اشیاء کانشان بھی باقی نہ ہے۔ میونسپل کمیٹی میلسی کے نگران راشد معروف سے اس حوالہ سے مؤقف لیاگیاتو ان کا کہناتھا عبدالجلیل انچارج ہیں عبدالحلیل نے پہلے تو لاعلمی کااظہارکیا پھر مضحکہ خیز انداز میں بتایاکہ تمام اشیاء ہمارے پاس موجود ہیں ۔جب ان سے گمشدہ اشیاء کو ظاہر کرنے یادکھانے کا کہاگیاتو انہوں نے اپناموبائل سجاد الیکٹریشن کو تھمادیا ۔سجاد الیکٹریشن کا کہناتھا کہ اس کو تلاش کیاجائے گا۔ میونسپل کمیٹی ملازمین کی بددیانتی دیدہ دلیری کوئی نئی بات نہیں۔ سالہاسال سے اثاثہ جات کی گمشدگی نے میونسپل کمیٹی آفس کو کھنڈر بنادیاہے۔ جبکہ لاکھوں مراعات حاصل کرنے والے افسران مکمل خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ میلسی کےشہریوں نے میونسپل کمیٹی کےاثاثہ جات کا آڈٹ کرواکر متعلقہ ذمہ داران سے برآمد کروانے کا مطالبہ کیاہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں