میانوالی(اللہ نوازخان)گوجرانوالہ کےتھانہ دھلےکےعلاقہ محلہ غلام ٹاؤن میں صحافی غلام
میانوالی(اللہ نوازخان)گوجرانوالہ کےتھانہ دھلےکےعلاقہ محلہ غلام ٹاؤن میں صحافی غلام مصطفی قادری پرتشدداورجان سےمارنےکی دھمکیوں کی پرزورمذمت کرتےہیں۔ITPMCکی جانب سےقانونی کاروائی کرنےکامطالبہ
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ دھلے کے علاقہ محلہ غلام ٹاؤن میںITPMC(انٹرنیشنل تحفظ پاکستان میڈیاکونسل) کےچئیرمین محمدمصطفی قادری کی دکان میں زبردستی گھس کرمسلح افرادنےمحمدمصطفی پرشر پسند عناصر نے تشدد کیااوراسلحہ نکال کردھمکاتےرہے۔گن کنپٹی پر بھی لگا دی گئی۔آئندہ کے لیےدکان کی طرف نہ آنے کی وارننگ دی گئی اور آنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ITPMC(انٹرنیشنل تحفظ پاکستان میڈیا کونسل)کےمرکزی صدرحاجی حسین احمد،مرکزی سیکرٹری جنرل حمزہ خان مہمنداورصوبائی مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب اللہ نوازخان نےتشدد کی پرزورمذمت کی اورآر۔پی۔او گوجرانوالہ اورایس ایس پی ڈاکٹرمحمدرضاتنویرسےمطالبہ کیاہےکہ شرپسندوں کےخلاف قانونی کروائی کرکےایف آئی آرکااندراج کیاجائے۔محمدمصطفی کےمطابق تشددکرنےوالوں میں عدنان رضا،علی رضااوردونامعلوم افرادتھے۔ITPMC نےواضح کیاہےکہ صحافی کوانصاف نہ ملنےکی صورت میں احتجاج کیاجائےگااوراعلی افسران سے بھی وفد کی صورت میں ملاقاتیں کی جائیں گی۔ITPMC کےتمام عہدہ داروں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ صحافیوں کےجان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا